14 مئی، 2024، 10:41 AM

ہر خطرے کا دنیا کے کسی بھی مقام پر جواب دیا جائے گا، جنرل سلامی

ہر خطرے کا دنیا کے کسی بھی مقام پر جواب دیا جائے گا، جنرل سلامی

سپاہ پاسداران انقلاب کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران کو خطرہ لاحق ہونے کی صورت میں دنیا کے کسی بھی مقام پر موثر جواب دیا جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نمائندے کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی نے کہا ہے کہ بسیج نے دشمن کے ساتھ نبرد کے لئے ہر میدان میں اپنی حاضری کو یقینی بنایا ہے۔ دشمن نے انقلاب اسلامی کے اوائل سے ہمیشہ ایران کو میدان جنگ میں رکھنے کی کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ چار دہائیوں کے دوران ہم پر دفاعی، سیاسی اور اقتصادی دباو لگانے کی کوشش کی گئی۔ دنیا کی تمام طاقتیں متحد ہونے کے بعد ہم پہلے سے زیادہ مضبوط اور مستحکم ہوگئے۔ آج امریکہ ایران کو اپنا سب سے بڑا حریف سمجھتا ہے۔

جنرل سلامی نے کہا کہ دشمن ہمیں اقتصادی میدان میں گوشہ نشینی پر مجبور کرنا چاہتے ہیں۔ ایران کے خلاف میڈیا سمیت ہر محاذ پر جنگ کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ ہر طرح کی پابندیوں کے باوجود امریکہ ایران کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور نہ کرسکا بلکہ ایران پہلے سے زیادہ عظیم ہوتا چلا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے خطرات ایجاد کرنے کی صورت میں دنیا کے کسی بھی مقام پر جواب دیا جائے گا۔

News ID 1923937

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha